ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ لورستان نے ادارہ بسيج لورستان كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لورستان يونيورسٹی كے ايجوكيشنل بورڈ كے ممبر حجت الاسلام خدائی نے ۲۰ جولائی كو اس نشست سے خطاب كرتے ہوئے كہا : یہ امر افسوسناك ہے كہ ماڈرن ازم اور مادی ترقی نے مغرب كے انسان كو رشد و كمال عطا كرنے كی بجائے اسے حيوانوں سے بھی بدتر كر ديا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : آج ماڈرن ازم نے غرب كو گندے پانی كی مانند آلودہ كر ديا ہے ، ہم جنس پرستی كے حق میں قانون وضع كرنا ؛ ايك ايسی شرمناك حركت ہے كہ جس سے قوم لوط كی ياد تازہ ہو جاتی ہے چونكہ قوم لوط سے پہلے كسی بھی قوم نے اس قبيح فعل كا ارتكاب نہیں كيا تھا ۔
828744