حجت الاسلام مھدی عرب صالحی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) شعبہ قم كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے امام زمانہ (عج) كے ظہور كی حتمی اور غير حتمی علائم كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : بعض علائم كہ جن كی طرف روايات میں اشارہ كيا گيا ہے حتمی ہیں كہ جن میں سے سفيانی كا خروج ، يمانی كا خروج ، آسمانی ندا ، نفس زكیہ كا قتل وغيرہ شامل ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : بعض ديگر علائم كہ جن كی طرف روايات میں اشارہ كيا گيا ہے غير حتمی ہیں اور شرائط مہيا ہونے كی صورت میں یہ علائم وقوع پذير ہوں گی ۔
829009