اٹلی ؛ الٰہی اديان كے رہنماؤں كا اجلاس

IQNA

اٹلی ؛ الٰہی اديان كے رہنماؤں كا اجلاس

20:24 - July 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2161139
بين الاقوامی گروپ : اسلام ، مسيحيت اور یہوديت كے رہنماؤں كا اجلاس امسال ۲۷ اكتوبر بروز جمعرات كو اٹلی كے شہر آسيزی میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «zenit» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ " حقيقت اور صلح كے زائرين " كے نام سے یہ بين الاقوامی سيمينار عيسائی پادريوں ، علمائے مسلمين اور یہودی راہبوں كی موجودگی میں منعقد ہو گا ۔
اس سيمينار كے منتظمين نے اعلان كيا ہے كہ یہ بين الاقوامی سيمينار دراصل ايك دن مل جل كر تدبر اور فكر كرنے كا بہانہ ہے تاكہ الٰہی اديان كے درميان حقيقت اور صلح كا مفہوم ايك نظریے كی شكل میں عام كيا جا سكے ۔
قابل ذكر ہے كہ سيمينار كے موقع پر مختلف اديان كے رہنما اپنی خاص عبادات دوسرے مذاہب كے پيروكاروں كے سامنے بجا لائیں گے ۔
832575
نظرات بینندگان
captcha