مسجد اقصیٰ ؛ ماہ رمضان كے پہلے جمعے كے موقع پر نمازيوں سے كھچا كھچ بھر گئی

IQNA

مسجد اقصیٰ ؛ ماہ رمضان كے پہلے جمعے كے موقع پر نمازيوں سے كھچا كھچ بھر گئی

18:34 - August 07, 2011
خبر کا کوڈ: 2166708
بين الاقوامی گروپ : اسرائيل كی غاصب حكومت كی جانب سے فلسطينی نمازيوں كی تعداد كم سے كم كرنے كی سعی و كوشش كے باوجود ۵ اگست كو ماہ رمضان كے پہلے جمعہ كے موقع پر ايك لاكھ فلسطينی نمازيوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا كی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Palestine Info» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اكثر نمازی قدس اور آس پاس كے مقبوضہ علاقوں سے تشريف لائے تھے اور كچھ نمازی كرانہ باختری كے علاقے سے كڑی نگرانی كے باوجود پہنچنے میں كامياب ہوئے تھے ۔
قابل ذكر ہے كہ قدس شہر میں ہزاروں صیہونی فوجيوں كا سخت پہرہ تھا اور انہوں نے ہزاروں نمازيوں كو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روك ديا تھا ۔
ياد رہے كہ صیہونی قوانين كی رو سے صرف ۵۰ سال سے زيادہ عمر كے وہ افراد جو قدس اور آس پاس كے مقبوضہ علاقوں میں رہائش پذير ہوں ؛ مسجد اقصیٰ میں داخل ہو سكتے ہیں ۔
837885
نظرات بینندگان
captcha