پندرہویں بين الاقوامی "جائزہ دبئی " قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

پندرہویں بين الاقوامی "جائزہ دبئی " قرآنی مقابلوں كا آغاز

11:21 - August 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2167721
بين الاقوامی گروپ : دبئی شہر میں سات اگست كو پندرہویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں جائزہ دبئی كا باقاعدہ آغاز كر ديا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے روزنامہ «Khaleej Times»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے حفظ كل كے شعبہ میں منعقد كیے جائیں گے ۔
ان مقابلوں كے میڈيا انچارج احمد زاہد نے كہا : ان مقابلوں میں شركت كے لیے ۱۶۰ ممالك كو دعوت نامے ارسال كر دئیے گئے ہیں كہ جن میں سے ۹۰ ممالك كے نمائندوں نے مقابلوں میں شركت كے لیے آمادگی كا اظہار كر ديا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس مرتبہ گزشتہ سال كی نسبت ۱۲ مزيد ممالك شركت كریں گے ۔
زاہد كے بقول حفاظ كرام كو پہلے ايك ابتدائی ٹيسٹ میں شركت كر كے اپنی صلاحيت ثابت كرنی ہو گی پھر انہیں اصلی مقابلے میں شركت كا موقع ديا جائے گا۔
839270
نظرات بینندگان
captcha