مزاحمت ہی صیہونی حكومت كے ساتھ مقابلے كا تنہا راستہ ہے

IQNA

حماس ؛

مزاحمت ہی صیہونی حكومت كے ساتھ مقابلے كا تنہا راستہ ہے

21:02 - August 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2172174
بين الاقوامی گروپ : اسلامی مزاحمتی تحريك حماس نے صیہونی حكومت كی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں ۲۷۷ مزيد گھر تعمير كرنے كے فيصلے كی سخت مذمت كرتے ہوئے اس كو روكنے كے لیے مسلح جدوجہد كی ضرورت پر زور ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی مزاحمتی تحريك حماس نے ايك بيان میں صیہونی حكومت كے عزائم كی سختی سے مذمت كی اور اعلان كيا : یہ عزم صیہونی حكومت كی جانب سے مقبوضہ سرزمين میں جرائم كے تسلسل كی نشاندہی كرتا ہے كہ جو اس اسلامی مملكت كی مزيد زمينیں ہتھيانا چاہتی ہے ۔
حماس نے اپنے اس بيان میں كہا ہے : قبل ازیں اسرائيل نے ۴۳۰۰ گھروں پر مشتمل منصوبہ شروع كر ركھا ہے اور اب وزير جنگ كی تجويز پر ۲۷۷ مزيد گھر تعمير كرنے كے خواہاں ہیں۔
844445
نظرات بینندگان
captcha