ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «KSIMiltonKeynes»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے اسلامی مركز شيعہ اثنا عشری ميلتون كينز كے زير اہتمام اس كے دفتر میں منعقد كیے جا رہے ہیں تاكہ بچوں كو ماہ رمضان كے دوران حفظ قرآن كا شوق دلايا جا سكے ۔
اس مقابلے میں شركت كرنے والے بچوں كے درميان قرآن كريم كے تيسویں پارے كی سورتوں كے حفظ كا مقابلہ ہو گا اور اس میں مركز اسلامی ميلتون كينز كے عالم سيد محمد نقوی كی سربراہی میں جيوری حتمی نتائج كے اعلان كرے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ نماياں كاركردگی دكھانے والے بچوں كو انعام و اكرام سے بھی نواز جائے گا ۔
843443