میں حسنی مبارك كا مخصوص قاری نہ تھا

IQNA

احمد نعينع ؛

میں حسنی مبارك كا مخصوص قاری نہ تھا

13:33 - August 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2172617
بين الاقوامی گروپ : مصر كے مشہور قاری اور قاريان مصر كی يونين كے سيكرٹری جنرل احمد احمد نعينع نے خود كو حسنی مبارك حكومت كا قاری كہلانے كو رد كرتے ہوئے كہا : میں مصر كے معزول صدر كا مخصوص قاری نہیں تھا ؛ حتی حسنی مبارك اپنی حكومت كے آخری ايام میں مجھ سے سلام دعا بھی نہیں كرتا تھا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «إم. بی. سی» (mbc) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نعينع نے ان قاريوں كا جواب ديتے ہوئے كہ جو انہیں مصری حكومت كا قاری قرار ديتے ہیں ؛ كہا : مجھے صرف خصوصی پروگراموں میں تلاوت قرآن كے لیے مدعو كيا جاتا اور میں بھی اس دعوت كو قبول كرنے كے لیے مجبور ہوتا تھا ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ دعوت مجھے ان پروگراموں كے منتظم اداروں كی جانب سے بھيجی جاتی تھی نہ كہ صدر كی طرف سے ۔
843530
نظرات بینندگان
captcha