برطانیہ میں ہونے والے حالیہ واقعات سے غرب كا اصل چہرہ بے نقاب ہو چكا ہے

IQNA

بحرينی قانون دان ؛

برطانیہ میں ہونے والے حالیہ واقعات سے غرب كا اصل چہرہ بے نقاب ہو چكا ہے

18:23 - August 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2173186
بين الاقوامی گروپ : انگلش حكومت كی جانب سے جوانوں كے پر امن مظاہرے طاقت كے بل پر كچلنے سے پتہ چلتا ہے كہ مغربی ممالك میں آزادی ، انسانی حقوق اور انسانی كرامت كی كوئی قدر و قيمت نہیں ہے حالانكہ بين الاقوامی فورمز پر وہ اسی دلفريب نعرے كا سہارا ليتے ہیں ۔
لندن میں مقيم بحرينی قانون دان ، سياسی رہنما اور میڈيا نمائندے محدم كاظم الشھابی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا كہ نوجوان مظاہرين پر وحشيانہ تشدد سے انگلش حكومت كے دوغلے پن كا پتہ چلتا ہے ۔
بحرين كے سياسی سرگرم رہنما نے اس بات پر زور ديا : پوليس كی طرف سے مظاہرين پر تشدد سے پتہ چلتا ہے كہ ان ممالك كے نزديك بين الاقوامی سطح پر لگائے جانے والے نعروں كی كوئی اہميت نہیں ہے ۔
843876
نظرات بینندگان
captcha