تھائی لينڈ میں شيعہ پروگرامز ٹی وی چينل «NBT» سے نشر ہوں گے

IQNA

ماہ رمضان كی مناسبت سے ؛

تھائی لينڈ میں شيعہ پروگرامز ٹی وی چينل «NBT» سے نشر ہوں گے

23:46 - August 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2173218
ثقافت و ہنر گروپ : تھائی لينڈی شيعوں كے لیے خصوصی پروگرام ماہ مبارك رمضان كے دوران ٹی وی چينل «NBT» سے نشر ہوں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی مطالعات انسٹی ٹيوٹ تھائيلينڈ كے زير اہتمام یہ خصوصی پروگرام اول ماہ رمضان سے ہر روز دو گھنٹے تك اس چينل سے نشر ہوں گے ۔
یہ پروگرام قرآن كريم كی تلاوت سے شروع ہوتے ہیں اور اس كے بعد شيعی معارف اور احكام اسلامی كا تعليماتی پروگرام اور دنيائے اسلام كی خبریں نشر كی جاتی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ «NBT» چينل تھائی لينڈ میں ايك قومی سطح كا چينل ہے اس لیے یہ پروگرام اس ملك كے شيعہ مسلمانوں كے لیے علوم قرانی و دينی حاصل كرنے كا بہترين موقع ہے ۔
844929
نظرات بینندگان
captcha