ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اسلامی مركز امام علی ( ع) وين كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ پروگرام آج رات سے شب قدر كی پہلی رات يعنی ۱۹ ماہ رمضان كے احيا كے ساتھ شروع ہو جائے گا اور اكيسویں اور تئيسویں رمضان المبارك كی راتوں میں بھی جاری رہے گا۔
اھل بيت ( ع) كے عقيدت مند مولائے متقيان حضرت امام علی ( ع) كی شہادت كی مناسبت سے مختلف پروگراموں میں شركت كر كے حضرت (ع) سے اپنی محبت و مودت كا اظہار كریں گے ۔
مركز اسلامی امام علی ( ع) وين آسٹريا كا ايك سرگرم اسلامی مركز ہے كہ جو تمام مذہبی مناسبتوں پر خصوصی پروگرام منعقد كرتا ہے ۔
846064