شيعہ اور سنی قرآن میں فرق سفيد جھوٹ ہے

IQNA

شيخ الازھر ؛

شيعہ اور سنی قرآن میں فرق سفيد جھوٹ ہے

17:24 - August 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2174101
بين الاقوامی گروپ : شيخ الازھر نے مصر كے انيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں كہا : بعض سیٹلائٹ ٹی وی چينل مسلسل كوشش كرتے ہیں كہ شيعہ اور سنی قرآن میں فرق كا پراپيگنڈا كریں حالانكہ یہ دعوے سراسر جھوٹے ہیں اور ان كا ہدف تفرقہ ڈالنا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ نسيج كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جامعہ الازھر كے مفتی اعظم احمد الطيب نے اس بارے بتايا : قرآن كريم ايك ہے اور شيعہ و سنی سب كے سب بغير كسی اختلاف كے اس كتاب پر ايمان ركھتے ہیں ۔
انہوں نے آخر میں اس بات پر زور ديا كہ ہمیں قرآن كريم كے حفظ و تجويد پر اكتفا نہیں كرنا چاہئیے بلكہ اس كے عميق اورمعجز نما معانی كے استخراج اور استنباط كی بھی كوشش كرنی چاہئیے ۔
846673
نظرات بینندگان
captcha