قاہرہ ؛ صیہونی سفارت خانے پر مصری پرچم لہرا ديا گيا

IQNA

قاہرہ ؛ صیہونی سفارت خانے پر مصری پرچم لہرا ديا گيا

13:24 - August 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2174580
بين الاقوامی گروپ : ايك مصری نوجوان نے آج بروز اتوار مصر میں صیہونی سفارت خانے كی عمارت پر چڑھ كر وہاں مصری پرچم لہرا ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيلی سفارت خانے كے سامنے مظاہرہ كرنے والوں میں سے ايك نوجوان ملحقہ عمارت كے ذريعے صیہونی سفارت خانے كی چھت پر جانے میں كامياب ہو گيا اور اس نے وہاں سے اسرائيل كا پرچم اتار كر اسے آگ لگانے كے بعد لوگوں كی تكبيروں كی صداؤں میں اس كی جگہ پر مصری پرچم لہرا ديا ۔
مصری مبلغ شيخ صفوت حجازی نے بھی مظاہرين میں شامل ہو كر "ملت كا مطالبہ ؛ اسرائيلی سفير كا اخراج " " مصر ، غزہ اور سينا ؛ ايك ہیں ايك ہیں " جيسے فلك شگاف نعرے لگوائے ۔
847235
نظرات بینندگان
captcha