ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۴ فروری كے اتحاد نے بحرينی ملت سے مطالبہ كيا ہے كہ زخميوں كی تكريم كے لیے ترتيب دئیے گئے خصوصی پروگراموں میں شركت كر كے آل خليفہ حكومت كے وحشيانہ تشدد كا نشانہ بننےوالے مجروحين سے اظہار يكجہتی كریں ۔
اسی طرح ۱۴ فروری كے اتحاد نے بحرينی شہريوں سے مطالبہ كيا ہے كہ ان مظاہروں میں ان زخميوں كی تصاوير بھی ساتھ ركھیں كہ جو دائمی طور پرمعذور ہو گئے ہیں اور ان بے بس مجروحين كے علاج معالجے میں تعاون كریں ۔
847193