انقلابيوں كی شوری نے قذافی كے بیٹے كو حراست میں لے ليا

IQNA

انقلابيوں كی شوری نے قذافی كے بیٹے كو حراست میں لے ليا

21:51 - August 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2175116
بين الاقوامی گروپ : ليبيا كی شوری نے اعلان كيا ہے كہ قذافی كا بیٹا سيف الاسلام انقلابيوں كی حراست میں ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ الجزيرہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبين شوری كے سربراہ مصطفی عبد الجليلۃ نے اعلان كيا ہے كہ سيف الاسلام كو مخالفين نے حراست میں لے ليا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : قذافی كے سيكيورٹی سكواڈ نے بھی خود كو انقلابيوں كے حوالے كر ديا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ قبل ازیں مخالفين نے طرابلس كے مركز الخضراء چوك میں پہنچنے اور طرابلس كے مغربی حصے پر قبضے كی خبر دی تھی ۔
ليبيا كی شوری كے ترجمان نے مزيد كہا : قذافی الجزائر كی سرحدوں پر ہے اور ہم الجزائر كی حكومت كو خبردار كرتے ہیں كہ ہر گز قذافی كو پناہ نہ دیں ۔
847809
نظرات بینندگان
captcha