سعودی وہابی عراقيوں كے قتل كا فتوی جاری كرتے ہیں

IQNA

سعودی وہابی عراقيوں كے قتل كا فتوی جاری كرتے ہیں

19:24 - August 29, 2011
خبر کا کوڈ: 2178911
بين الاقوامی گروپ : عراق كی اسلامی جماعت الدعوۃ كے رہنما علی الاديب نے سعودی وہابيوں پر عراقی شہريوں كے قتل كا فتوی جاری كرنے كا الزام لگاتے ہوئے كہا : سعودی عرب كے شدت پسند سلفی اور وہابی ٹولے اب بھی عراق كے بہت سے علاقوں میں مصروف عمل ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ براثا كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اسلامی الدعوه كے رہنما علی الاديب نے "قومی امن و امان كے قيام میں دينی علماء كا كردار " كے عنوان سے بغداد كلچرل سينٹر میں خطاب كرتے ہوئے كہا : سلفی اور وہابی ٹولے ابھی تك عراق میں اپنی سرگرمياں جاری ركھے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے واضح كيا كہ عراق كے شيعہ اور سنی علماء چند سال قبل سعودی عرب میں "پيمان مكہ" پر دستخط كر چكے ہیں تاكہ عراق میں جنگ اور خونريزی كا قلع قمع كيا جا سكے ۔
851086
نظرات بینندگان
captcha