ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ نسيج كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الجزائر كی وزارت خارجہ نے اعلان كيا : معمر قذافی كی اہلیہ صفیہ ، بیٹی عائشہ اور ھانيبال اور محمد ليبيا كے سرحدی علاقے سے الجزائر پہنچے ہیں ۔
اس بيان میں قذافی كے ليبيا ورود كی طرف كوئی اشارہ نہیں كيا گيا ہے اور الجزائر كی حكومت نے اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل ، سلامتی كونسل كے سربراہ اور ليبيا كی عبوری كونسل كے سربراہ كو اس مسئلے سے متعلق اعتماد میں ليا ہے ۔
ادھر ليبيا كی عبوری كونسل نے اعلان كيا ہے كہ قذافی كے خاندان كو پناہ دينا ايك شرانگيز اقدام ہے اور ہم الجزائر سے قذافی كے خاندان كی حوالگی كا پرزور مطالبہ كرتے ہیں ۔
852387