اسلام جديد ليبيا میں قانون سازی كا سرچشمہ ہے

IQNA

ليبيائی عبوری كونسل كے سربراہ ؛

اسلام جديد ليبيا میں قانون سازی كا سرچشمہ ہے

18:50 - October 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2199726
بين الاقوامی گروپ : جديد ، آزاد اور مستقل ليبيا میں قانون سازی كے لیے سب سے پہلا منبع اسلام ہو گا ، یہ ملك كا داخلی معاملہ ہے كہ جس پر پوری قوم متفق ہے اور اس حوالے سے كسی كی ڈكٹيشن قبول نہیں كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے الجزائر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الشروق " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيائی عبوری كونسل كے سربراہ مصطفٰی عبد الجليل نے اس مطلب كے ضمن میں شدت پسند اسلامی حكومت كے حوالے سے پيدا ہونے والے بعض شبہات اور خطرات كاجواب ديتے ہوئے كہا : ليبيا میں بعض شدت پسند موجود ہیں ليكن ملك كی ۹۰ فيصد مسلمان آبادی اعتدال پسند ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ليبيا میں طاقتور اعتدال پسند مسلمانوں كے مقابلے میں شدت پسندوں كی اقليت غير مؤثر ہے ۔
873198
نظرات بینندگان
captcha