ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «canoe»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كينیڈا كے وزير خارجہ نے اس اقدام كی مذمت كرتے ہوئے اسرائيلی حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ جلد از جلد مسجد كو نذر آتش كرنے والے شرپسندوں كو گرفتار كر كے قرار واقعی سزا دے ۔
اس بيان میں انہوں نے زور دے كر كہا : میں كينیڈا كے تمام لوگوں كی جانب سے یہ اعلان كرتا ہوں كہ ہم دنيا كے ديگر ممالك كی طرح مسلمانوں كے مقدس مقامات كو جلانے اور ان كی بے حرمتی كرنے والے شدت پسندوں كی سخت مذمت كرتے ہیں ۔
873837