سعودی شيعوں كے احتجاجی مظاہروں میں غير معمولی تيزی

IQNA

سعودی شيعوں كے احتجاجی مظاہروں میں غير معمولی تيزی

19:15 - October 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2200046
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے مشرقی علاقے میں شيعہ اكثريتی صوبے "قطيف" كے لوگوں نے عوامیہ شہر كے شيعہ مظاہرين كے ساتھ اظہار يكجہتی كی غرض سے وسيع پيمانے پر احتجاجی مظاہرے كیے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مظاہروں میں شيعہ عوام نے فوری طور پر اصلاحات كے نفاذ كا مطالبہ كرتے ہوئے اپنے سياسی حقوق بحال كرنے پر زور ديا ۔
مظاہرين نے عوامیہ شہر كے مظاہرين كے ساتھ اظہار يكجہتی كرتے ہوئے مشرقی علاقے كے حاكم محمد بن فھد كی برطرفی اور آل سعود حكومت میں شامل بدعنوان عناصر كے خلاف سخت كاروائی كا مطالبہ كيا ۔
قابل ذكر ہے كہ مظاہروں كے بعد سعودی عرب كی سيكيورٹی فورسز نے شيعہ اكثريتی صوبے "قطيف" كو گھيرے میں لے كر دسيوں مظاہرين كو گرفتار كر ليا ۔
873778
نظرات بینندگان
captcha