ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ saffar، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسجد نبوی كے خطيب جمعہ شيخ علی الحزيفی نے ۴ اپريل ۲۰۱۱ء كی نماز جمعہ كے خطبوں میں شيعوں كی شديد توہين كی تھی كہ جس پر شيخ حسن الصفار نے الحذيفی كے موقف پر سخت تنقيد كی اور زور دے كر كہا : وہابی خطيب مذہبی فتنہ برپا كر كے مختلف گروپوں كو لڑانا چاہتے ہیں ۔
سعودی شيعہ رہنما نے مزيد كہا : كچھ لوگ "العوامیہ" كے مظاہروں كو مذہبی رنگ دے كر شيعوں كو نشانہ بنانا چاہتے ہیں جو كہ ہرگز سعودیہ كے مفاد میں نہیں ہے ۔
875485