وہابی علماء مذہبی فتنے كو شعلہ ور كرنا چاہتے ہیں

IQNA

شيخ صفار كا سعودی خطيب كو جواب ؛

وہابی علماء مذہبی فتنے كو شعلہ ور كرنا چاہتے ہیں

13:26 - October 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2201527
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے شيعہ رہنما اور قطيف كے امام جمعہ شيخ حسن الصفار نے مسجد نبوی (ص)كے خطيب كی جانب سے شيعوں كی توہين كے جواب میں زور دے كر كہا : وہابی علماء مذہبی فتنے كی آگ بھڑكانا چاہتے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ saffar، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسجد نبوی كے خطيب جمعہ شيخ علی الحزيفی نے ۴ اپريل ۲۰۱۱ء كی نماز جمعہ كے خطبوں میں شيعوں كی شديد توہين كی تھی كہ جس پر شيخ حسن الصفار نے الحذيفی كے موقف پر سخت تنقيد كی اور زور دے كر كہا : وہابی خطيب مذہبی فتنہ برپا كر كے مختلف گروپوں كو لڑانا چاہتے ہیں ۔
سعودی شيعہ رہنما نے مزيد كہا : كچھ لوگ "العوامیہ" كے مظاہروں كو مذہبی رنگ دے كر شيعوں كو نشانہ بنانا چاہتے ہیں جو كہ ہرگز سعودیہ كے مفاد میں نہیں ہے ۔
875485
نظرات بینندگان
captcha