ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «apa»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اسلامی كی چھ اہم شخصيات كو آذر بائيجان كی عدالت نے باكو میں ۱۰ سے ۱۲ سال تك كی سزا سنائی ہے ۔
آذر بائيجان كی حزب اسلامی كے اركان جو حكومت كی جانب سے مذہب مخالف پاليسيوں كے خلاف ہیں ، كو گزشتہ برس حكومت كا تختہ الٹنے كے جرم میں گرفتار كيا گيا تھا ۔
قابل ذكر ہے كہ آذر بائيجان كی اكثريت سكولوں اور يونيورسٹيوں میں پردے پر پابندی كی مخالف ہے ليكن حكومتی شخصيات كوشش كر رہی ہیں كہ حكومت كی پاليسيوں پر صدائے احتجاج بلند كرنے والوں كو غير ملكی ايجنٹ قرار دے كر ان كے خلاف سخت كاروائی كرے ۔
875353