ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی «Reuters» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نيويارك كی وال اسٹریٹ میں واقع امريكی اسٹاك ايكسچينج كے سامنے گزشتہ مہينے شروع ہونے والی احتجاجی تحريك كا سلسلہ اب امريكہ كے دسيوں ديگر شہروں تك پھيل چكا ہے اور اس میں روز بروز شدت آ رہی ہے ۔
امريكہ كی رياست ٹيگزاس كے فیڈرل بينك كے سربراہ نے بھی مظاہرين كے ساتھ الحاق كا اعلان كر كے سب كو حيرت زدہ كر ديا ۔
فيشر نے كہا : امريكا میں آج كل متعدد افراد بے روزگار ہیں جبكہ محنت كشوں كی اجرت كا طريقہ كار انتہائی غير منصفانہ ہے كہ جس سے لوگوں میں محرومی كا احساس شديد تر ہوتا جا رہا ہے ۔
875296