ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ieshdeparis»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تربيتی وركشاپ عازمين حج كے سوالات كے جوابات دينےكے ساتھ ساتھ زيارت خانہ خدا كے آداب ، اعمال و مناسك كی ادائيگی اور ايام حج میں واجبات و محرمات سے آشنائی كی غرض سے منعقد كی گئی ۔
حج كے روحانی پہلوؤں كا جائزہ ، خانہ خدا كی زيارت كے لیے آمادگی كا طريقہ كار ، بيت اللہ الحرام میں حاضری كے آداب اور حاضرين كے سوالوں كے قانع كنندہ جوابات وركشاپ كے اہم پروگراموں میں شامل ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ وركشاپ میں وہ لوگ بھی شركت كر سكتے ہیں جو آئندہ سالوں میں حج كا ارادہ ركھتے ہیں ۔
876140