ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ emg.rs، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اٹلی كی غذائی كمپنيوں نے حالیہ دنوں میں حلال مصنوعات كی فروخت میں غير معمولی دلچسپی كا مظاہرہ كيا ہے ۔
اٹلی كے حلال مصنوعات ادارے كے مدير «روبرتو ديستفانو»، نے اس بارے بتايا : اٹلی میں حلال ماركیٹ میں ۴ سے ۵ ارب ڈالر يورو سرمایہ كاری كی گنجائش ہے ۔
گزشتہ سال حلال مصنوعات كے مونوگرام كے ساتھ غذائی اشيا كی فروخت كے بعد اٹلی كی تيس سے زيادہ چھوٹی بڑی كمپنيوں نے ان مصنوعات كو پيش كرنے كی غرض سے لائسنس كے حصول كی درخواست دے ركھی ہے ۔
882217