ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وفد میں حزب اللہ كی اعلٰی سطحی كمیٹيوں كے سربراہان «محمد رعد»؛ «حسن فضلالله» اور «نوار الساحلی» شامل ہیں ۔
حزب اللہ لبنان كا وفد اپنے تين روزہ دورے میں روسی پارليمنٹ كے عہديداروں كے علاوہ روسی وزارت خارجہ كے افسران اور ادارہ دينی مسلمانان كے اراكين سے ملاقاتیں كرے گا ۔
حزب اللہ كا وفد روسی حكام كے ساتھ ملاقات كے دوران فلسطين ، يمن ، مصر ، عراق اور روس كی صورتحال پر تبادلہ خيال كرے گا ۔
وفد كی جانب سے ماسكو يونيورسٹی میں ايك خصوصی نشست كا اہتمام كيا گيا ہے كہ جس كے دوران دشمنوں كی جانب سے حزب اللہ مخالف منفی پراپيگنڈے كے حوالے سے سوالات و جوابات كے علاوہ لبنان كی ترقی و استحكام میں حزب اللہ كے كردار پر روشنی ڈالی جائے گی ۔
883113