قذافی كی ہلاكت دنيا بھر كے آمروں كے لیے درس عبرت ہے

IQNA

خطيب جمعہ بحرين ؛

قذافی كی ہلاكت دنيا بھر كے آمروں كے لیے درس عبرت ہے

11:18 - October 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2209203
بين الاقوامی گروپ : بحرين كے خطيب جمعہ نے كل ۲۱ اكتوبر جمعۃ المبارك كو خطبہ جمعہ كے دوران ليبيائی انقلابيوں كے ہاتھوں قذافی كی ہلاكت كو دنيا بھر كے آمروں كے لیے درس عبرت قرار ديتے ہوئے زور ديا : امريكہ عرب ممالك كے عوامی انقلاب اور آزادی خواہ تحريكوں كا سب سے بڑا مخالف ہے چونكہ یہ انقلاب امريكی مفادات كی سمت حركت نہیں كر رہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "الوفاق " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كی مسجد امام صادق (ع) كے خطيب جمعہ آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے عرب ممالك كی آزادی خواہ تحريكوں كے حوالے سے امريكی دورخی پاليسی كی مذمت كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا : امريكہ كی عرب انقلاب كے ساتھ مخالفت كی اصل وجہ امريكی مادی مفادات ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : قذافی كی ہلاكت سے یہ امر واضح ہوتا ہے كہ آخر كار ظالم و جابر حكمرانوں كو عوامی امنگوں كے سامنے سر تسليم خم كرنا پڑے گا ۔
884338
نظرات بینندگان
captcha