ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الانتقاد كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ خطيب جمعہ بيروت سيد علی فضل اللہ نے مسجد امامين حسنين (ع) میں نماز جمعہ كا خطبہ ديتے ہوئے كہا : اگرچہ نیٹو خود كو ليبيا كا نجات دہندہ ظاہر كر رہی ہے ليكن یہ اتنی آسانی سے ليبيا كا پيچھا نہیں چھوڑے گی ۔
سيد علی فضل اللہ نے مزيد كہا : نیٹو ليبيا كی مكمل آزادی اور استقلال كی راہ میں ركاوٹیں كھڑی كرتی رہے گی جبكہ اس كا تمام تر مطمع نظر ليبيا كے پٹرول كے ذخائر اور اربوں ڈالرز ہیں ۔
884502