ايران لبنانی ملت كی عزت و سربلندی كا خواہاں ہے

IQNA

لبنان میں ايرانی سفير :

ايران لبنانی ملت كی عزت و سربلندی كا خواہاں ہے

12:54 - October 24, 2011
خبر کا کوڈ: 2210817
بين الاقوامی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے لبنان میں سفير «غضنفر ركن‌آبادی»، نے ۲۲ اكتوبر بعد از ظہر كو لبنانی فوج كے چيف «جان قهوچی» سے ملاقات میں اس بات پر زور ديا : ايران لبنانی ملت اور قوم كی عزت و سربلندی كے لیے كام كر رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العالم " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنانی چيف آف آرمی سٹاف نے ايرانی سفير كے ساتھ ملاقات كے دوران اسرائيل كے خلاف لبنان كی مزاحمت كا بھرپور ساتھ دينے پر ان كا شكریہ ادا كيا ۔
لبنانی فوج كے كمانڈر نے اس ملاقات میں كہا : دونوں ممالك كے درميان دفاعی تعاون ہماری اولين ترجيح ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات كیے جائیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ ملاقات میں امريكہ كی ايران كے خلاف حالیہ سازش كے بارے بھی تبادلہ خيال كيا گيا ۔
885495
نظرات بینندگان
captcha