دوحہ میں نویں "بين الاديان گفتگو سيمينار" كا آغاز

IQNA

۴۵۰ مفكرين كی موجودگی میں ؛

دوحہ میں نویں "بين الاديان گفتگو سيمينار" كا آغاز

12:55 - October 24, 2011
خبر کا کوڈ: 2210827
بين الاقوامی گروپ : دوحہ میں اديان كے درميان گفتگو كے حوالے سے نواں بين الاقوامی سيمينار "بين الاقوامی مركز گفتگو بين الاديان" كے زير اہتمام اسلام ، مسيحيت اور یہوديت كے ۴۵۰ مفكرين كی موجودگی میں شروع ہو چكا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے خبر رساں ايجنسی كونا كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سيمينار میں كل ۴۵۰ علماء ، محققين اور تين آسمانی اديان اسلام ، مسيحيت اور یہدويت كے رہنما شريك ہیں اور یہ تين دن تك جاری رہے گا ۔
بين الاقوامی مركز گفتگو بين اديان كے سربراہ «ابراهيم النعيمی»، نے اس بارے خيال ظاہر كيا : سيمينار كا ہدف مختلف اديان كے پيروكاروں كے لیے ايك اخلاقی منشور پيش كرنا ہے تاكہ ان كے درميان تعلقات مستحكم ہوں اور دنيا میں امن و امان كا دور دورہ ہو ۔
885178
نظرات بینندگان
captcha