موريطانیہ ؛ پہلے اسلامی بينك كا افتتاح

IQNA

موريطانیہ ؛ پہلے اسلامی بينك كا افتتاح

19:24 - November 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2230802
بين الاقوامی گروپ : موريطانیہ كے پہلے اسلامی بينك كا افتتاح ۲۸ نومبر سوموار كو دارالحكومت نواكشوت میں كر ديا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "الجزيرہ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ موريطانیہ كا جديد اسلامی بينك، (BID) اور تركی ايشين بينك (ASYA) كے تعاون سے نواكشوت شہر میں تاسيس كيا گيا ہے ۔
توقع ہے كہ موريطانیہ كا پہلا اسلامی بينك اسلامی قوانين اور شرعی احكام كے تحت كام كرے گا ۔
اس جديد بينك كو ۲۱ ملين ڈالر كی خطير رقم سے شروع كيا گيا ہے كہ جس میں سے ۶۰ فيصد رقم اسلامی ترقياتی كمپنی (SIDSP) اور ۴۰ فيصد ايشين بينك تركی نے فراہم كی ہے ۔
موريطانیہ اسٹیٹ بينك كے سربراہ «سيدی احمد ولد الرايس»، نے اپنے خطاب میں اس بينك كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : اس بينك كا افتتاح موريطانیہ میں سرمایہ كاری كے وسيع امكانات كا واضح ثبوت ہے ۔
907031
نظرات بینندگان
captcha