ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lepost»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی اجتماعی نیٹ ورك كے مدير نے يكم دسمبر جمعرات كو استنبول میں ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا : اجتماعی نیٹ ورك «سلام وورلڈ» (SalamWorld.com) كا افتتاح ۲۰۱۲ء میں تركی كے شہر استنبول میں كيا جائے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : ہم اب بھی دنيا كے معتبر ترين مراكز سے اسلامی منابع خريد رہے ہیں ۔
عظيم اف نے اپنے خطاب كے دوسرے حصے میں واضح كيا : ہمارا ہدف یہ ہے كہ آئندہ تين سال تك اس نیٹ ورك كے لیے ۵۰ ملين صارفين رجسٹرڈ كریں اور اس نیٹ ورك میں اسلامی تعليمات اور اقدار سے متعلق تبادلہ خيال كيا جائے ۔
909402