حزب اللہ كی جانب سے صیہونيوں كے غزہ كی پٹی پر حملے كی مذمت

IQNA

حزب اللہ كی جانب سے صیہونيوں كے غزہ كی پٹی پر حملے كی مذمت

13:59 - December 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2235981
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان نے كل ۹ دسمبر كو ايك بيان جاری كر كے غزہ كی پٹی پر صیہونيوں كے فضائی حملے كی مذمت كی ہے كہ جس كے باعث متعدد بے گناہ فلسطينی شہری ہلاك و زخمی ہو گئے تھے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ المنار نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان نے اس اعلامیے میں عرب اور آزاد قوموں سے اپيل كی ہے كہ اپنی تحريكوں كا محور مسئلہ فسلطين كو قرار دیں اور فلسطينی مظلوم عوام كا بھرپور ساتھ دیں ۔
بيان میں كہا گيا ہے : صیہونيوں كا غزہ كی پٹی پر حملہ ان جرائم كا تسلسل ہے كہ جو اسرائيل فلسطينی ملت كے ساتھ كر رہا ہے اور یہ سب كچھ مغربی سكوت اور عرب ممالك كی درپردہ رضامندی كے سائے میں ہو رہا ہے ۔
912480
نظرات بینندگان
captcha