جمعيت مسلمانان امريكہ كے رہنما كا دورہ ہائیٹی

IQNA

جمعيت مسلمانان امريكہ كے رہنما كا دورہ ہائیٹی

14:16 - December 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2236662
بين الاقوامی گروپ : جمعيت مسلمانان امريكہ كے رہنما لوئيس فراخان محمد ۱۱ سے ۱۴ دسمبر تك ہائیٹی كے مختلف مقامات كا دورہ كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «haitilibre»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جمعيت مسلمانان امريكہ كے رہنما جو ملك كے با اثر اور معروف رہنما ہیں ؛ ہائیٹی جيسے زلزلہ زدہ ملك میں مقامی لوگوں اور انجمنوں سے ملاقاتیں كر كے ملك كی تعمير نو كے حوالے سے تبادلہ خيال كریں گے ۔
اسی طرح جمعيت مسلمانان امريكہ كے رہنما ملك كے مذہبی رہنماؤں كے ساتھ ہائیٹی میں خاندانوں كے درميان مضوط بندھن كے قيام كے حوالے سے بھی تبادلہ خيال كریں گے ۔
لوئيس فراخان محمد ہائیٹی كی جانب اپنے چند روزہ سفر كے دوران قومی اسمبلی كے اسپيكر ، سينٹ كے چئيرمين ، وزير خارجہ اور ديگر حكومتی و غير حكومتی شخصيات سے بھی ملاقاتیں كریں گے ۔
913258
نظرات بینندگان
captcha