قزاقستان میں حجاب پر پابندی كالعدم قرار دے دی گئی

IQNA

قزاقستان میں حجاب پر پابندی كالعدم قرار دے دی گئی

21:27 - December 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2239531
بين الاقوامی گروپ : قزاقستان كے شمال مغرب میں واقع يونيورسٹی كے حكام نے آٹھ با حجاب طلاب كے احتجاج اور عدالت میں جانے كی دھمكی كے بعد حجاب پر عائد پابندی ختم كر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Islam Today»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ «ساقتاقان بايشو» (Saqtaghan Baishev) يونيورسٹی كی باپردہ طالبات نے اعلان كر ركھا تھا كہ اسلامی حجاب كے بغير يونيورسٹی میں داخل نہیں ہوں گی ۔
ان طلبہ نے ادارہ انسانی حقوق قزاستان كے تعاون سے ايك وكيل كی خدمات حاصل كیں كہ جس نے يونيورسٹی چانسلر كے ساتھ ملاقات كے دوران یہ باور كرايا كہ حجاب پر پانبدی كا قانون قزاقستانی آئين كے ساتھ متصادم ہے۔
يونيورسٹی حكام نے اساتذہ اور طلبہ كے ساتھ مذاكرات كے بعد حجاب پر عائد پانبدی اٹھانے كا فيصلہ كيا ہے ۔
915544
نظرات بینندگان
captcha