ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ال خليفہ فورسز نے كل البديع روڈ منامہ پر ہونے والے عوامی مظاہروں كے دوران علی القصاب كو شديد زخمی كر ديا ۔
عينی شاہدين كے مطابق اس نوجوان كو شديد زخموں كے باوجود سيكيورٹی فورسز نے ہسپتال منتقل كرنے سے روكے ركھا كہ جس كے نتيجے میں وہ بالآخر شہيد ہو گيا ۔
بحرينی عوام كے آل خليفہ مخالف مظاہرے جاری ہیں جبكہ سيكيورٹی فورسز مختلف حربوں سے ان مظاہروں كو كچلنے میں مصروف ہیں ۔
916587