ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ افريقہ كی رپورٹ كے مطابق كانگو میں جامعۃ المصطفے العالمیہ كے ثقافتی ڈپٹی عيسی امبكی نے اس مطلب كے ضمن میں كہا : كانگو كے شيعہ امام حسين (ع) اور ان كے باوفا اصحاب كے چہلم كی مناسبت سے انتہائی عظيم الشان مجلس عزا كا اہتمام كرتے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : كانگو كے شيعہ اس سے قبل عشرہ محرم الحرام بھی انتہائی عقيدت و احترام سے منا چكے ہیں اور ان مجالس میں مقامی لوگوں كے علاوہ ، لبنانی ، ايران اور پاكستانی تاركين وطن كی ايك بڑی تعداد بھی شركت كرتی رہی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : كانگو كی آبادی تقريبا ۸۰ ملين ہے اور یہ افريقہ كا دوسرا بڑا ملك ہے جبكہ یہاں شيعوں كی تعداد تقريبا ڈھائی ملين ہے ۔
916812