صیہونيوں كی جانب سے پيغمبراكرم (ص) كی توہين

IQNA

صیہونيوں كی جانب سے پيغمبراكرم (ص) كی توہين

23:52 - December 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2242427
بين الاقوامی گروپ : صیہونيوں نے كل ۱۹ دسمبر بوقت صبح بنی نعيم ٹاؤن میں واقع مسجد الصحابۃ پر حملہ كر كے مغربی كنارے میں اسلام اور حضرت رسول (ص) كے خلاف ديواروں پر غليظ وال چاكنگ كی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «levif»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسجد كے امام جماعت جہاد مناصرہ نے ذرائع ابلاغ كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : صیہونيوں نے كل صبح مشرقی الخليل میں واقع مسجد الصحابۃ پر حملہ كر كے مسلمانوں كے خلاف نسل پرستانہ نعرے بازی كی اور اس كے بعد اس عبادتی مقام میں داخل ہو كر پيغمبر اكرم (ص) كی شان میں گستاخانہ وال چاكنگ بھی كی ۔
انہوں نے مزيد كہا : نمازی كہ جو صبح كی جماعت میں شركت كے لیے مسجد میں آئے ہوئے تھے ، نے اس ساری كاروائی كی اطلاع مقامی حكام كو دی ۔
919160
نظرات بینندگان
captcha