آسٹريليا میں قرآنی نمائش كا انعقاد

IQNA

آسٹريليا میں قرآنی نمائش كا انعقاد

0:00 - December 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2242444
بين الاقوامی گروپ : آسٹريليا كی رياست وكٹوريا میں واقع شہر كرنبورن میں قرآنی ہنری آثار كی نمائش منعقد ہوئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Berwickleader.com» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش میں قرآنی ہنری آثار ، قرآن كريم كے مختلف زبانوں میں تراجم اور قرآنی آيات سے مزين جواہرات پيش كیے گئے ہیں ۔
نمائش كی ايك عہدے دار نورين چاودری نے اس نمائش كے استقبال كو مثالی قرار ديتے ہوئے كہا : كرنبورن اور ديگر شہروں كے بہت سے لوگوں نے اس نمائش كا خصوصی وزٹ كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس سيمينار كے دوران قرآن اور اس كی خصوصيات كے موضوع پر دو سيمينار بھی منعقد كیے گئے ہیں ۔
چادری نے اس نمائش كا ہدف مختلف اديان كے پيروكاروں كو امن و امان اور صلح كے فروغ كے لیے مسلمانوں كی آسمانی كتاب سے آشنا كرنا بتايا ہے ۔
919098
نظرات بینندگان
captcha