نصر اللہ كی عوام میں موجودگی سے صیہونيوں كے غبارے سے ہوا نكل گئی

IQNA

نصر اللہ كی عوام میں موجودگی سے صیہونيوں كے غبارے سے ہوا نكل گئی

21:32 - December 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2243073
بين الاقوامی گروپ : سيد حسن نصر اللہ نے لبنانی عوام كے درميان روز عاشور اعلانیہ شركت كر كے یہ واضح كر ديا كہ حزب اللہ پوری قدرت و اقتدار سے برخوردار ہے اور یہ كہ صیہونی خفیہ ايجنسيوں كی ابوہت اور دھمكياں صرف نمائشی ہیں ۔
حوزہ علمیہ لبنان كے مدرس شيخ امين ترمس العاملی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : تمام صاحب نظر اور مفكرين جانتے ہیں كہ سيد حسن نصر اللہ عصر حاضر میں صیہونيوں كے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : صیہونی بھی اس خطرے كو كامل طور پر درك كرتے ہیں اور سيد حسن نصر اللہ كو نقصان پہنچانے كے لیے اپنی پوری توانائياں بروئے كار لائے ہوئے ہیں ليكن روز عاشور عوام الناس میں سيد حسن نصر اللہ نے اعلانیہ شركت كر كے اسرائيل كے تمام عزائم كو خاك میں ملا ديا ہے ۔
919949
نظرات بینندگان
captcha