حزب اللہ كی جانب سے بغداد بم دھماكوں كی شديد مذمت

IQNA

حزب اللہ كی جانب سے بغداد بم دھماكوں كی شديد مذمت

22:55 - December 23, 2011
خبر کا کوڈ: 2243589
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان نے ۲۳ دسمبر جمعۃ المبارك كو ايك بيان صادر كر كے بغداد میں مسلسل بم دھماكوں كی سخت مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ نے اس بيان میں كل صبح بغداد میں وقوع پذير ہونے والے بم دھماكوں كی مذمت كرتے ہوئے كہا : ان بم دھماكوں میں پس پردہ امريكی آلہ كار ملوث ہیں ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے : كل صبح عراقی دار الحكومت بغداد اور ديگر متعدد شہروں میں انتہائی منظم اور مشكوك انداز میں یہ بم دھماكے كیے گئے اور یہ امريكہ كے انخلاء پر جشن منانے والی ملت كے خلاف ايك دانستہ كاروائی ہے ۔
آخر میں حزب اللہ نے شہداء اور زخميوں كے لواحقين سے اظہار تعزيت كرتے ہوئے اس نازك موقع پر قومی يكجہتی كی ضرورت پر زور ديا ہے ۔
920781
نظرات بینندگان
captcha