ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "الجزيرۃ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ «السيدة زينب» كے رہائشيوں نے ۲۵ جنوری كے انقلاب میں شہيد اور زخمی ہونے والوں كے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی كی غرض سے كل بعد از ظہر احتجاجی ريلی نكالی ۔
اسی طرح مظاہرين نے ريلی كے دوران «لا اله الا الله، الشهيد حبيب الله» كے نعرے لگائے اور شہداء كی تصاوير اٹھا كر قاتلوں سے قصاص كا مطالبہ كيا اور مصر كی فوجی كونسل كی كاركردگی پر كڑی نكتہ چينی كی ۔
925535