مقبوضہ فلسطينی سرزمينوں میں كون لوگ اسير ہیں ؟

IQNA

مقبوضہ فلسطينی سرزمينوں میں كون لوگ اسير ہیں ؟

11:17 - January 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2251111
بين الاقوامی گروپ : اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے كہ مقبوضہ سرزمين میں ۱۸ سال سے كم عمر ۲۸۸ افراد اور كل ۶ ہزار فلسطينی قيديوں میں سے ۲۲ پارليمنٹ ممبران بھی صیہونی زندانوں میں جيل كاٹ رہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق فرانسيسی مجلے «لوموند» نے «آلين گرش» كا ايك مقالہ شايع كيا ہے كہ جس میں مصنف نے لكھا ہے : ۶ ہزار فلسطينيوں كو اسرائيلی جيلوں میں اس طرح سے قيد كيا گيا ہے كہ ان كے جرم كا كسی كو پتہ ہی نہیں ہے ۔( جبكہ غير سركاری ذرائع كے مطابق ۱۱ ہزار فلسطينی اسرائيلی جيلوں میں كسمپرسی كی زندگی گزار رہے ہیں ) ان قيديوں میں سے ۲۸۸ قيدی ۱۸ سال سے كم عمر كے ہیں جبكہ ۳۴ افراد كی عمر ۱۵ سال سے بھی كم ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اسرائيلی حكام كے مطابق جو شخص بھی اسرائيل (!) میں گرفتار ہو جائے ، وہ مجرم ہے خواہ وہ كم سن بچہ ہی كيوں نہ ہو!
928083
نظرات بینندگان
captcha