حسنی مبارك مصری انقلابيوں كے عمدی قتل میں ملوث

IQNA

حسنی مبارك مصری انقلابيوں كے عمدی قتل میں ملوث

11:14 - January 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2251114
بين الاقوامی گروپ : مصر كے معزول صدر حسنی مبارك كے خلاف كل ۴ جنوری كو اٹارنی جنرل كی جانب سے فرد جرم عائد كر دی گئی ہے كہ جس كے مطابق حسنی مبارك جنوری ۲۰۱۱ء كے پر امن مظاہرين كے عمدی قتل میں ملوث ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كے اٹارنی جنرل نے ايك تاريخی فردجرم عائد كرتے ہوئے كہا : مبارك التحرير اسكوائر اور ديگر صوبوں میں پر امن مظاہرين كے قتل میں ملوث ہے ، اس نے اپنے وزير داخلہ «حبيب العادلی»، اور بعض فوجی حكام كے ساتھ ساز باز كر كے مظاہرين كا قتل عام كيا ہے ۔
مالی بدعنوانی اور اپنے عہدے سے ناجائز استفادہ مبارك كے ديگر جرائم ہیں كہ جن كی طرف اس فرد جرم میں اشارہ كيا گيا ہے ۔
928516
نظرات بینندگان
captcha