ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كے اٹارنی جنرل نے ايك تاريخی فردجرم عائد كرتے ہوئے كہا : مبارك التحرير اسكوائر اور ديگر صوبوں میں پر امن مظاہرين كے قتل میں ملوث ہے ، اس نے اپنے وزير داخلہ «حبيب العادلی»، اور بعض فوجی حكام كے ساتھ ساز باز كر كے مظاہرين كا قتل عام كيا ہے ۔
مالی بدعنوانی اور اپنے عہدے سے ناجائز استفادہ مبارك كے ديگر جرائم ہیں كہ جن كی طرف اس فرد جرم میں اشارہ كيا گيا ہے ۔
928516