ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فاؤنڈيشن نے كہا ہے : دس صیہونی فوجيوں نے كل ۸ جنوری بروز اتوار كو ايك مخبر كے ہمراہ شديد حفاظتی انتظامات میں اچانك مسجد الاقصی پر ہلہ بول ديا ۔
اقصی وقف و ميراث فاؤنڈيشن نے اعلان كيا ہے : یہ ايك سنجيدہ نوعيت كا اقدام ہے جس سے آنے والے دنوں میں مزيد ابتری كا اندازہ لگايا جا سكتا ہے ۔
اطلاعات كے مطابق صیہونی حكومت نے ايك تاريخی ديوار كی تلاش كے بہانے مسجد الاقصی كے جنوب میں جديد كھدائيوں كا آغاز كر ديا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ صیہونی حكومت مسجد الاقصی كے آس پاس باغات ، ميوزيم اور یہودی بستياں تعمير كر كے علاقے كے عربی تشخص كو بطور كامل ختم كرنے كے درپے ہے ۔
931700