ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائٹ ﴿Muslim Village﴾ سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ واشنگٹن میں امريكا كی اسلامی تعلقاتی كونسل كے ايگزيكٹو ڈائريكٹر ارسلان بوخاری نے كہا ہے كہ ۱۶ جنوری كو نكالی جانے والی اس ريلی كا اہتمام واشنگٹن میں امريكا كی اسلامی تعلقاتی كونسل كے دفتر كی جانب سے كيا گيا ہے ۔
اسلامی تعلقاتی كونسل كے ايگزيكٹو ڈائريكٹر نے كہا ہے كہ یہ ريلی مسلما نوں كے لیے سياسی عمل سے آشنائی اور اپنے منتخب شدہ نمائندوں سے ملاقات كرنے كا ايك موقع ہے ۔۔
قابل ذكر ہے كہ امريكہ میں ٦ سے ۸ ملين مسلمان آباد ہیں كہ جنہیں بڑھتے ہوئے اسلام فوبيا كا سامنا ہے ۔
932197