آسٹريليا میں اسلامی ميوزيم كا قيام

IQNA

آسٹريليا میں اسلامی ميوزيم كا قيام

23:56 - January 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2258142
بين الاقوامی گروپ : آسٹريليا كی اسلامی كونسل يونين كے سربراہ نے آسٹريليا كے دارالحكومت" كينبرا" میں اسلامی ميوزيم كے قيام كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الرياض" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آسٹريليا كی اسلامك يونين كونسل كے سربراہ "اقبال باتال" نے كينبرامیں اسلامی ميوزم كے قيام كا اعلان كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ ميوزم اسلامی معلومات كا سرچشمہ ثابت ہو گا اور آسٹريليا میں مسلمانوں كے استحكام میں اہم كردار ادا كرے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : كينبرامیں اسلامی ميوزيم كے قيام سے آسٹريليا كے اسلامی ممالك كے ساتھ روابط میں بہتری آئے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس قسم كے دوسرے منصو بوں پر بھی كام جاری ہے اور آئندہ ماہ ميلبورن اور وكٹوريا جيسے شہروں میں بھی اسلامی ميوزيم كا افتتاح متوقع ہے ۔
935694
نظرات بینندگان
captcha