بنگلہ ديش میں مسلمانوں كے عظيم اجتماع كا اختتام

IQNA

بنگلہ ديش میں مسلمانوں كے عظيم اجتماع كا اختتام

13:53 - January 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2259342
بين الاقوامی گروپ : كل ۱۶ جنوری كو بعد از حج مسلمانوں كے سب سے بڑے سالانہ اجتماع كا اختتام بنگلہ ديش كے شہر ڈھاكا كے نزديك واقع " ٹورانگ " نہر كے كنارے پر اجتماعی دعا كے ساتھ كر ديا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «3news»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس تين روزہ اجتماع میں تقريبا ۴۰ لاكھ مسلمانوں نے شريك ہو كر نماز جماعت و تلاوت قرآن كے ساتھ ساتھ اسلامی تعليمات سے لبريز جيد علماء كے خطبات سے بھی استفادہ كيا ۔
ياد رہے كہ مسلمانوں كا یہ عظيم الشان اجتماع ۱۹۶۶ء سے ليكر اب تك ہر سال تنظيم "تبليغ اسلامی " كی كوششوں سے منعقد ہوتا ہے اور اس میں مسلمانوں كو اسلامی تعليمات پر عمل پيرا ہونے كی تشويق دلائی جاتی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ بنگلہ ديش میں مسلمانوں كی تعداد ۱۴۴ ملين ہے جو كہ ملك كی كل آبادی كا ۹۰ فيصد حصہ ہے ۔
936047
نظرات بینندگان
captcha